علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی Biography Pirzada Muhammad Raza SaQib Mustafai

 علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی اہلسنت والجماعت تعلق رکھنے والے عالمی سطح کے ممتاز خطیب اورمبلغ اسلام ہیں، ۔




ولادت

پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی 16 مارچ 1972ء کو کامونکی (گوجرانوالہ )کے نواحی گاؤں مصطفٰے آباد شریف میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی بزرگ الحاج خواجہ دین محمد مصطفائی کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد قیام پاکستان کے وقت گورداسپور پنجاب سے ہجرت کر کے یہاں تشریف لائے۔


تعلیم و تربیت

آپ کا ایک علمی اور روحانی خاندان سے تعلق ہے آپ کے والد کا نام پیر دین محمد مصطفائی ہے نقشبندیہ کے ایک بزرگ تھے۔قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتب اپنے والدِ گرامی سے پڑھیں جبکہ میٹرک تک کی تعلیم مقامی اسکول سے ہی حاصل کی استاذ الاکابر، امامِ اہلسنت علامہ ابو البرکات سید احمد قادری الوری کےشاگرد رشید شیخ الحدیث مفتی محمد حبیب اللہ نقشبندی، جامع معقول و منقول مفتی محمد نصرت اللہ مجددی فارابی، شیخ الحدیث حافظ محمد عالم محدث سیالکوٹی اور دیگر جیّد اساتذہ سے درسِ نظامی کی تکمیل کی – الشھادۃ العالمیہ ( ایم اے عربی واسلامیات ) اور علوم السنہ شرقیہ میں نمایاں کامیابی کےبعد 1993 میں مسندِ تدریس سنبھالی تو قرآن وحدیث، فقہ اسلامی ٫فلسفہ و منطق ٫ادب و انشاء اور دیگر علوم و فنون سے ہزاروں تشنگان علم کو سیراب کیا اور یہ سلسلہ تا ہنوز جاری و ساری ہے۔[1]


بیعت و خلافت

1994 میں ولی کامل خواجہ میاں محمد جی مصطفائی اور اپنے مرشد و مربی خواجہ دین محمد مصطفائی سے خلافت و اجازت پائی اور سالکان طریقت کی سلوک نقشبندیہ کے مطابق تربیت کا آغاز کیا –


فلاحی ادارہ

مولانا رضا ثاقب مصطفائی نے فلاحی کام کرنے کے لیے ایک فاونڈیشن کا بھی قیام کیا ادارۃ المصطفے ٫مرکز مصطفے ٫جامعۃ المصطفے ٫الکلیۃ المصطفویہ للبنات ٫ المصطفے اسلامک سنٹرز ٫ المصطفے ایمبولینس سروس ٫ ادارۃ المصطفے ٹرسٹ اسی جہد مسلسل کے منزل نواز راستے ہیں


بحیثیت مبلغ

علامہ ثاقب رضا مصطفائی درس قرآن کے حوالے سے بڑے مشہور ہیں اور نوجوان نسل آپ کو بہت پسند کرتی ہے۔ وطن عزیز پاکستان اور دنیا کے پانچ برآعظموں میں مسلسل تبلیغی اسفار کر چکے ہیں نیز الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے کروڑوں لوگوں تک پیغام حق کا ابلاغ انکا بہت بڑا اعزاز ہے – مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور یونیورسٹیز میں بطور خاص لیکچرز کے لیے مدعو کیے جاتے ہیں – تمام طبقہ ہائے زندگی بالخصوص نوجوان ان سے شدید محبت کرتے ہیں – دنیا کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں ان کے فالوورز موجود نہ ہوں آپ گوجرانوالہ میں جامعتہ المصطفٰی کے نام سے اسلامک یونیورسٹی کو چلا رہے ہیں اور آپ مرکز مصطفٰی میں جمعتہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرماتے ہیں جس میں پورے پاکستان سے کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں آپ پاکستان کے 70مختلف شہروں میں درس قرآن بھی ارشاد فرماتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنے اصلاحی گفتگو کرنے اور معتدل انداز تکلم کی بدولت بے حد مقبول ہیں

Biography Pirzada Muhammad Raza SaQib Mustafai

عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی 16 مارچ 1972 کو کامونکی (گوجرانوالہ )کے نواحی گاؤں مصطفٰے آباد شریف میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی بزرگ الحاج خواجہ دین محمد مصطفائی کے ہاں پیدا ہوئے۔

قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتب اپنے والدِ گرامی سے پڑھیں جبکہ میٹرک تک کی تعلیم مقامی سکول سے ہی حاصل کی استاذ الاکابر ، امامِ اہلسنت علامہ ابو البرکات سید احمد قادری الوری کےشاگرد رشید شیخ الحدیث مفتی محمد حبیب اللہ نقشبندی ، جامع معقول و منقول مفتی محمد نصرت اللہ مجددی فارابی ، شیخ الحدیث حافظ محمد عالم محدث سیالکوٹی علیھم الرحمہ اور دیگر جیّد اساتذہ سے درسِ نظامی کی تکمیل کی – الشھادۃ العالمیہ ( ایم اے عربی واسلامیات ) اور علوم السنہ شرقیہ میں نمایاں کامیابی کےبعد 1993 میں مسندِ تدریس سنبھالی تو قرآن وحدیث ، فقہ اسلامی ٫فلسفہ و منطق ٫ادب و انشاء اور دیگر علوم و فنون سے ہزاروں تشنگان علم کو سیراب کیا اور یہ سلسلہ تا ہنوز جاری و ساری ہے

1994 میں ولی کامل حضرت خواجہ میاں محمد جی مصطفائی اور اپنے مرشد و مربی خواجہ دین محمد مصطفائی سے خلافت و اجازت پائی اور سالکان طریقت کی سلوک نقشبندیہ کے مطابق تربیت کا آغاز کیا –


1995 میں مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ (لوہیانوالہ) کا سنگ بنیاد رکھا اور 1998 میں جامعۃ المصطفے کا آغاز کیا – 14اگست 2000 ء میں مصطفائی اجتماع کے موقع پر عالمگیر روحانی تحریک ادارۃ المصطفے کی طرح ڈالی جس کا بنیادی مقصد ترویجِ شریعت اور احیاء سنت قرار پایا اور درسِ قرآن کی تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا


2003میں مرکزی جامع مسجد محمدی (گوجرانوالہ کینٹ ) میں خطبات کا سلسلہ شروع کیا بعد ازاں مسجد سے متصل محمدی اسلامک سنٹر (برائے طلباء )اور محمدی اسلامک سنٹر( برائے طالبات )کا اضافہ کیا گیا الحمد للّٰہ یہ گوجرانوالہ کی سب سے خوبصورت مسجد ہونے کا اعزاز لیے ہوئے ہے

2005 میں وسیع وعریض جگہ پر 12 ربیع الاول شریف بوقت صبحِ صادق مرکزِ مصطفے انٹرنیشنل کا سنگِ بنیاد رکھاگیا – 2006میں دختران ملت کی فکری تربیت گاہ الکلیۃ المصطفویہ للبنات کا قیام عمل میں لایا گیا

عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی وطن عزیز پاکستان اور دنیا کے پانچ برآعظموں میں مسلسل تبلیغی اسفار کر چکے ہیں نیز الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے کروڑوں لوگوں تک پیغام حق کا ابلاغ انکا بہت بڑا اعزاز ہے – مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور یونیورسٹیز میں بطور خاص لیکچرز کے لئے مدعو کئے جاتے ہیں – تمام طبقہ ہائے زندگی بالخصوص نوجوان ان سے شدید محبت کرتے ہیں – دنیا کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں انکے فالوورز موجود نہ ہوں

مبلغین کی ایک مخلص جماعت انکی ہم رکاب ہے اور فارغ التحصیل ہونے والے علماء کی تازہ کھیپ نئے امکانات روشن کر رہی ہے – ملک بھر میں مساجد اور جامعات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے –


انہوں نے اپنے متعلقین ومبایعین کو ملک کے مختلف علاقوں میں المصطفے اسلامک سنٹرز قائم کرنے کی ترغیب دی ہے – یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہ تلامذہ اور مریدین کو اپنے نام کی بجائے مصطفائی نسبت سے اعزاز حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہیں- اسلام کی نشأۃ ونہضت ، ملت کی وحدت اور امت کی اصلاح کا جذبہ انکے سینے میں ہمیشہ موج زن رہتا ہے – صحیفۂ رحمت قرآن مجید اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے وقار امت کی بحالی کا خواب دیکھتے ہیں اور تعبیر پانے کےلئےجہد مسلسل پر یقین رکھتے ہیں

ادارۃ المصطفے ٫مرکز مصطفے ٫جامعۃ المصطفے ٫الکلیۃ المصطفویہ للبنات ٫ المصطفے اسلامک سنٹرز ٫ المصطفے ایمبولینس سروس ٫ ادارۃ المصطفے ٹرسٹ اسی جہد مسلسل کے منزل نواز راستے ہیں


بمصطفے برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست

Post a Comment

Previous Post Next Post