ایک سمجھدار خاوند کی اپنی بیوی کونصیحت: Ek Samajhdar Khawand Ki Apni Biwi Ko Naseehat

 ایک سمجھدار خاوند کی اپنی بیوی کونصیحت:

ایک خاوند نے اپنی بیوی کو پہلی ملاقات میں یہ نصیحت کی کہ چار باتوں کا خیال رکھنا:

v پہلی بات یہ ہے کہ مجھے آپ سے بہت محبت ہے اسی لئے میں نے آپ کو بیوی کے طور پر پسند کیا،اگر آپ مجھے اچھی نہ لگتیں تو میں نکاح کے ذریعے آپ کو گھر ہی نہ لاتا، آپ کو بیوی بناکرگھر لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مجھے آپ سے محبت ہے ۔تاہم میں انسان ہوں فرشتہ نہیں ہوں اگر کسی وقت میںغلطی کر بیٹھوں تو تم اس سے چشم پوشی کرلینا،چھوٹی موٹی کوتاہیوں کو نظر انداز کردینا،غلطی تو انسان سے ہی ہوتی ہے‘ جب اللہ تعالی غلطی کو معاف کرنے کا دروازہ بند نہیں کرتے تو انسان کیوں کرے۔

v اور دوسری بات یہ کہی کہ دیکھنا کہ مجھے ڈھول کی طرح نہ بجانا ، بیوی نے کہا کیا مطلب؟اس نے کہا جب بالفرض اگر میں غصے میں ہوں تو میرے سامنے اس وقت جواب نہ دینا، مرد غصے میںجب کچھ کہہ رہا ہو اور آگے سے عورت کی بھی زبان چل رہی ہو تو یہ چیز بہت خطرناک ہوتی ہے۔ اگر مرد غصے میں ہے تو عورت Avoidکرجائے اور بالفرض عورت غصے میں ہے تو مرد Avoidکرجائے۔دونوں طرف سے ایک وقت غصے میں آجانا۔

یہ یوں سمجھئے کہ رسی کو دونوں طرف سے کھینچنے والی بات ہے ،ایک طرف سے رسی کو کھینچیں اور دوسری طرف سے ڈھیلا چھوڑدیں تو وہ نہیں ٹوٹتی‘ اگر دونوںطرف سے کھینچیں تو پھر کھچ پڑنے سے وہ رسی ٹوٹ بھی جاتی ہے اسی طرح میاں بیوی جب ایک وقت میں دونوں غصے میں آجائیں گے تو ریاضی کے اعتبار سے وہ غصے کا 

Square(مربع)ہوجائے گی۔اس کا نتیجہ خطرناک ہوتاہے۔

v تیسری نصیحت اس نے کی کہ دیکھنا مجھ سے راز ونیاز کی ہر بات کرنا مگر لوگوں کے شکوے اور شکایتیں نہ کرنا، چونکہ اکثر اوقات میاں بیوی آپس میں تو بہت اچھا وقت گزار لیتے ہیں ،مگر نند کی باتیں اور ساس کی باتیں اور فلاں کی باتیں یہ زندگی کے اندر زہر گھول دیتی ہیں ، تو اس نے کہا کہ تم کسی کے شکوے شکایتیں میرے ساتھ زیادہ نہ کرو۔

v اور چوتھی بات اس نے یہ کہی کہ دیکھنا دل ایک ہے یا تو اس میںمحبت ہوسکتی ہے یا اس میں نفرت ہوسکتی ہے، ایک وقت میں دو چیزیں دل میں نہیں سما سکتیں۔ تو اس کی وجہ سے اس آدمی کی زندگی بہت اچھی گزری، کیونکہ اس کی بیوی نے ان اصولوں کا خیال رکھا۔


1 Comments

  1. ما شاء اللہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔
    جزاکم اللہ خیرا۔

    ReplyDelete

Post a Comment

Previous Post Next Post