حسن بصری کی نصیحت اپنی بیٹی کے لیے:
حسن بصریؒ فرماتے ہیں:
ینبغی للوجہ الحسن الا یشین وجھہ بقبیح فعلہ
’’خوبرو کے لیے مناسب یہ ہے کہ وہ اپنے چہرے کو اپنے برے اعمال کے ذریعے عیب دار نہ بنائے‘‘۔
وینبغی لقبیح الوجہ الایجمع بین قبیحین
’’اور برے چہرے والے کو چاہیے کہ وہ برے اعمال کرکے دو برائیاں
اکٹھی نہ کرے‘‘۔
حضرت حسن بصریؒ کی یہ نصیحت عمومی اعتبار سے ہے۔ انسانی زندگی کے لیے مشعل راہ ہے۔ زندگی کے ہر موڑ پر کام آنے والی ہے۔
عبد اللہ بن جعفر کی وصیت:
حضرت عبد اللہ بن جعفر نے اپنی صاحبزادی کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا:
اے بیٹی! غیرت سے بچنا‘ یہ جدائی کی چابی ہے۔
(یعنی خاوند پر غیرت کھانے سے)
خاوند کو عتاب کرنے سے بچنا۔
زینت اختیار کرنے کو اپنے اوپر لازم سمجھو اور جان لو کہ سب سے بہترین زینت کی چیزیں دو ہیں:
الکحل سرمہ
اور سب سے بہترین پاکیزگی المائیعنی پانی ہے۔
Post a Comment