مجاہدِ ملت حضرت شاہ حبیب الرحمٰن قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
ولادت
رئیس التارکین مجاہد ملت حضرت علامہ محمد حبیب الرحمٰن ہاشمی عباسی رضوی قدس سرہٗ قصبہ دھام نگر بالیسر صوبۂ اڑیسہ میں بتاریخ ۸؍محرم ۱۳۲۲ھ بروز شنبہ بوقت صبح صادق پیدا ہوئے۔ مجاہد م لت علیہ الرحمۃ کا نسبی علاقہ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ عم رسول انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہٖ وسلم سے ہے۔
انگریزی
حضرت مجاہد ملت کے والد ماجد کی دلی خواہش تھی کہ آخرت کے لیے دینی تعلیم دلائی جائے مگر ابھی اپنی خواہش کو عملی جامہ نہ پہنچانے پائےتھےکہ اس دنیائے فانی سے عالم بالا کی طرف کوچ کر گئے لوگوں نےحضرت مجاہد ملت کو انگریزی تعلیم پڑھانا شروع کردیا جس کو حضرت مجاہد ملت نے بادل ناخواستہ قبول کرلیا۔ مگر چند دنوں بعد آپ نے انگریزی تعلیم حاصل کرنے سے انکار کردیا اور انگریزی پڑھنے کے درمیان اُس کی وضع قطع سے نفرت کرتے رہے [1]
انگریزی تعلیم کا واقعہ
ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ حضرت مجاہد ملت ریونشا کالج ٹیٹ کٹک میں زیر تعلیم تھے۔ آپ کے ساتھ چچا زاد بھائی شفاء الرحمٰن مرحوم بھی پڑھتے تھے۔ رمضان المبارک کا مہینہ بھی آگیا اور قبل رمجان مجاہد ملت پر بخار کا سخت حملہ بھی ہوا، جس میں پندرہویں دن ہوش آیا تھا۔ اس لیے جو مجاہد ملت کے سرپرست تھے انہوں نے روزہ رکھنے سے منع کردیا۔ مگر آپ کا دل نہ مانا اور روزہ رکھنا شروع کردیا اور اپنے بھائی شفاء الرحمٰن کو ظاہر نہ ہونے دیا۔ ان کو دِکھانے کے لیے ڈائننگ ہال سے باہر نمائشی طور پر ہاتھ دھولیا کرتے تھے اور چھپ کر سحری بھی کرتے کہ بھائی شفاء الرحمٰن کو معلوم نہ ہوجائے۔ مجاہد ملت نے اس طرح پورا رمضان گذاردیا۔ جب عید کا دن آیا مجاہد ملا پر روزہ کی وجہ سے سخت نقاہت کا اثر تھا۔ آنے والی شدت گرمی سے دماغ متاثر ہوگیا۔ اس کا علاج کیا گیا اور انگریزی تعلیم چھڑادی گئی۔
حصول علوم اسلامیہ
حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ کے والد ماجد کی خواہش کے مطابق دینی تعلیم کے لیے مامور کیا گیا۔ اور ابتدائی تعلیم کا سلسلہ گھر پر ہی جاری رہا [2]۔
۱۳۴۱ھ میں مدرسہ سبحانیہ الٰہ آباد میں داخلہ لیا۔ چند سال وہاں تعلیم حاصل کی۔ مدرسہ سبحانیہ کے اساتذہ اور مہتمم مدرسہ سے علوم و فنون حاصل کیے۔ لیکن وہاں کے اساتذل کرام مجاہد ملت کے ذہن وصلاحیت کے مطابق زیادہ بافیض ثابت نہ ہوسکے۔ اس بناء پر مجاہد ملت زیادہ دنوں تک وہاں نہ رہ کر اجمیر شریف جامعہ عثمانیہ میں حاجر ہوئے، اساتذۂ دارالعلوم معینیہ عثمانیہ سے اکتساب کیا۔ اور علم کی تکمیل کی اپنی علمی پیاس بجھاکر جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں صدر الافاضل حضرت مولانا الشاہ نعیم الدین رضوی مراد آبادی قدس سرہٗ کی خدمت گرامی مین حاضری دی اور علوم اکتساب کیا، پھر مراد آباد سے سلسلۂ تعلیم ختم کر کے الہ آباد تشریف لائے یہاں مجاہد ملت کا بحیثیت مدرس اول تقرر ک ہوا۔ اور بہت سےشائقینعلوم نے آپ سے کسب فیض کیا۔
اساتذہ کرام
۱۔ صدر الشریعہ حضرت مولانا امجد علی رضوی اعظمی علیہ الرحمہ
۲۔ اُستاذ الاساتذہ حضرت مولانا ہدایت اللہ خاں رام پوری علیہ الرحمہ (متوفی ۱۲۳۶ھ)
۳۔صدر الافاضل حضرت مولانا الشاہ نعیم الدین رضوی مرا آبادی علیہ الرحمہ
۴۔ ماہر علم ادب حضرت مولانا سید حامد حسین علیہ الرحمہ
۵۔ ماہر علم معقولات حضرت مولانا عبدالحئی سرحدی علیہ الرحمہ
۶۔ حضرت مولانا ابو الکافی علیہ الرحمۃ مہتمم مدرسہ سبحانیہ الٰہ آباد
۷۔ حضرت مولانا ظہور حسام مانکپوری علیہ الرحمہ
عقد مسنون
حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ کا عقد مسنون دوران تعلیم ۱۳۴۰ھ ۹؍رجب المرجب کو ہوا۔ بعدہٗ حج وزیارت کے لیے تشریف لے گئے۔
بیعت وخلافت
مجاہد ملت علیہ الرحمہ کو شرف بیعت واجازت پہلے حضرت شیخ مخدوم الشاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی علیہ الرحمہ سے حاسل ہوئی۔ اور شہزادۂ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام حضرت مولانا حامد رضا قادری بریلوی قدس سرہٗ نے بھی خلافت واجازت سے سر فراز فرمایا [3]۔ پھر مرید تاجدار اہلسنت حضور مفتئ اعظم حضرت علامہ مولانا مصطفیٰ رضا نوری قادری بریلوی قدس سرہٗ نے اجازت وخلافت عنایت فرمائی۔ حضرت مجاہد ملت سلسلہ قادریہ، برکاتیہ، رضویہ میں لوگوں کو بیعت فرماتے تھے [4]۔ ملک کے طول وعرض میں لاکھوں مریدین و معتقدین مجاہد ملت کے دامن کرم سے وابستہ ہیں۔
حضور مفتی اعظم کے مجدد ہونے پر مجاہد ملت کی تائید
حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ سے کسی نے سوال کیا کہ حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ فرمایا۔
‘‘سرکار مفتی اعظم ہند قبلہ ادام اللہ تعالیٰ ظلہٗ النورانی تو اپنے زمانے کے شہنشاہِ اولیاء ہیں۔ فقیران کا کفش بردار ہے یہ ۱۳۹۹ھ چل رہی ہے۔ اگر انہوں نے پندرہویں صدی پائی تو وہ بے شک پندرہویں صدی کے مجدد ہیں [5]۔
مجاہد تبلیغ حق
حضرت مجاہد ملت ایک عرصہد راز تک مدرسہ سبحانیہ الٰہ آباد کے صدر مدرس رہے بعدہٗ آپ نے تبلیغ حق اختیار کی، مختلف دینی خدمات انجام دیں۔ اسلامی تحریکات سے وابسگتی اور گمراہ فرقوں کی سر کو بی مجاہد ملت کا محبوب مشغلہ تھا۔ ملک بھر میں آپ نے دینی ادارے اور انجمنیں قائم کرنے کا ایک عظیم سلسلہ شروع کیا۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے مجاہد ملت کو دولت علم و عمل سے نوازا تھا وہیں دینوی مال و متاع سے بھی مالا مال کیا تھا۔ آپ کو دیکھ کر ان متقدمین کی یاد تازاہ ہوتی ہے جنہوں نے رئیسانہ زندگی ترک کر کے فقیرانہ فاقہ کو پسند فرمایا اور نفس کو اپنے اوپر غالب نہیں ہونے دیا۔ مجاہد ملت نے کئی دیوبندیوں سے مناظرہ بھی کیا اور اس میں فتح و کامرانی ہوئی۔
چند یادگاریں
حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ نے دین کی خدمت اور اہل باطل کی سرکوبی کے لیے کئی ادارے قائم فرمائے۔ مندرجہ ذیل ادارے آپ کی یادگار ہیں۔
۱۔ جامعہ حبیبہ اترسؤیا الٰہ آباد
۲۔ مسجد اعظم الٰہ آباد اس جامعہ سے متعلق ہے، جو اہل ہنود کے محلے میں واقع ہے۔ اس مسجد کے سلسلے میں کئی بار جیل کی تکلیفیں برداشت کیں۔
۳۔ مکتبہ الحبیب الٰہ آباد کے نام سے عظیم اشاعتی ادارہ کو بھی قائم فرمایا جو روز بروزترقی پذیر ہے۔
۴۔ حبیب المطابع پریس پ بھی جدید تقاضوں کے مطابق اہلسنت کی اشاعت کے لیے قائم فرمایا۔
۵۔ مدرسہ عربیہ غوث اعظم پانچپاڑہ کلکتہ اسی ادارے کے تخت اخبار نوائے حبیب بھی نکل رہا ہے۔
۶۔ اسلامی مرکز رانچی، جس کو بجا طور پر آندھیوں کی زد پر عشق کا چراغ کہا جاسکتا ہے اس میں م جاہد ملت نے بیس ہزار روپیہ عطا فرمایا۔
۷۔ تحریک خاکسارانِ حق، یہ ایک تحریک ہے جر ہندوستان کے اجلاسوں، کانفرنسوں کو اہتمام اور شر پسندوں کی شرارت کو دفع کرنے کے لیے قائم فرمائی ہے۔
۸۔ مدرسہ قادریہ حبیبہ بھدرک اُڑیسہ
۹۔ مدرسہ قاسمیہ دھامنگر شریف صوبہ اُڑیسہ
۱۰۔ مدرسہ حبیبیہ سکڑا راد کیلا اُڑیسہ
۱۱۔ مدرسہ غوثیہ حنفیہ بنارس
یہ قابل ذکر ادارےہیں ان کے علاوہ بھی م جاہد ملت کی یادگار ہیں۔ اور یہ سب ادارے اپنے استحکام کے لحاظ سے مانند پہاڑ ہیں۔
رئیس التارکین کہنے کی وجہ تسمیہ
حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ نے ریاست وامارت، اور علم وفضل دونوں طرح کی نعمتوں سے حصہ پایا تھا۔ مگر علم و فضل اور عشق وعرفان کو دنیاوی امارت وریاست پر ہمیشہ غالب رکھا۔ آپ کی زندگی کا سر سری مطالعہ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ تحائف ونذر کی صورت میں جو کچھ مجاہد ملت کے پاس ایا اس سب کو اللہ کے راستے میں بے دریغ خرچ فرمادیا کرتے تھے بلکہ مزید گھر سے بھی خرچ فرماتے۔ اسی وجہ سے مجاہد ملت کو زمانے کا رئیس التارکین اور رئیس اعظم اُریسہ کہا جانےلگا۔ جو صرف ایک تعریفی خطاب نہ تھا۔ بلکہ آپ اس کے صحیح مصداق تھے ایک مرتبہ آپ نے پٹنہ میں ہونے والی کانفرنس میں اپنی اہلیہ محترمہ کے تمام زیورات کو لاکر پیش کردیا۔ منتظمین کانفرنس نے جب ان زیورات کو قبول نہ کیا تو ارشاد فرمایا کہ
‘‘اب تو یہ گھر سے نکل چکا ہے واپس نہیں جا سکتا ہے’’
زیارت وحج
حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ نے پوری زندگی میں متعدد بار کعبۃ المعظمہ اور مدینۃ المنورہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ حضرت مجاہد ملت نے حضرت شریف حسین والی عرب رحمۃ اللہ علیہ کے عہد میں پہلا حج ادا کیا۔ اس کے بعد وہابی نجدی حکومت کے زمانے میں کئی بار حج ادا فرمائے۔
آخری حج چودہویں صدی ہجری کے اخیر میں ہوا۔ ۱۳۸۷ھ میں جو حج ادا فرمایا اس میں امامِ حرم کے پیچھے نماز نہ پڑھنے پر مباحثہ ہو۔۔۔۔ ۱۳۹۳ء میں حج کےموقع پر بھی ایسا ہی ہوا اور پولیس گرفتار کر کے قاضی کے پاس لے گئی اور نماز جماعت سے نہ پڑھنے پر مباحثہ ومکاملہ ہوا۔ جس میں مجاہد ملت کامیاب ہوئے [6]۔
ظلم وبربریت کی کہانی مجاہد ملت کی زبانی
۱۳۹۹ھ میں یہ وہابی نجدی عہد حکومت میں چوتھا حج تھا۔ اس میں ہونے والا واقعہ قید و بند اور مصائب وآلام کی صعوبتوں کو خود مجاہد ملت نے مختصر قلم بند فرمایا ہے تحریر فرماتے ہیں۔
میرے مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد آٹھویں دن بعد نماز عشاء مواجہ شریف میں سلام کرنے کے لیے حاضر ہوا۔ وہاں حضرت مولانا الحاج الشاہ سید حامد اشرف جیلانی رضوی مفتی مہار اشٹر سے ملاقات ہوئی۔ سلام عرض کرنے کے بعد جب ہم لوگ لوٹے، اصحاب صفہ کے چبوترے سے گزر چکے تھے۔ پیچھے سے ایک شخص نے آواز دی ‘‘مولانا او مولانا’’ ہم سب متوجہ ہوگئے۔ حضرت مولانا سعید اشرف جیلانی رضوی سے متوجہ ہوکر کہا۔
‘‘آپ پیر ہیں اپنے مریدوں کو منع نہیں کرتے یہ لوگ انسانوں کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔’’
اس پر میں نے کہا ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا جائز ہے۔ اس نے کہا ‘‘قرآن میں ہے یا حدیث میں’’۔ تو میں نے کہا فقہ کی کتابوں میں جائز لکھا ہے۔ اس پر اس نے دھمکایا کہ ‘‘ہم اسے بند کریں گے’’ تو میں نےکہا بند کروگے دیکھا جائےگا۔ یہ کہہ کر ہم لوگ چلے آئے۔
پھر دوسرے دن نماز عشاء اپنی جماعت سے پڑھنے کے بعد جب میں وِتر پڑھنےکھڑا ہوا تو ویسے ہی ایک شخص آیا جو صورت میں غالباً ہندوستانی یا پاکستانی تھا۔ اس نے پوچھا کہ ‘‘تم دیر سے ک آئے تھے اس لیے جماعت کی؟ میں نے کہا ہاں۔ پھر اس نے پوچھا کہ دیر سے آنے کی وجہ سے جماعت کیا یا ان اماموں کے پیچھے نماز پڑھنے کو ناجائز کہتے ہیں؟ میں نے کہا دونوں بات ہے۔ اس پر اس نے جاکر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس مجھ کو گھسیٹ کر حرم کے کسی پولس افسر کے پاس لے گئی۔ اس سے گفتگو ہوئی میں نے وہاں بھی وہابی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کو ناجائز کہا تو اس نے مسجد نبوی شریف کےخطیب وامام اور قاضی القضاۃ شیخ عبد العزیز کے پاس بھیج دیا۔ اس نے پوچھا تم امام حرم کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے میں نےکہا نہیں۔ اس نےپوچھا کیوں نہیں پڑھتے میں نےک ہا۔ اختلاف عقائد کی بناء پر، اس نے پوچھا،کیا اختلاف ہے۔ میں نےکہا ہم توسل بالانبیاء صلاۃ اللہ وسلامہٗ علیہم اجمعین کو جائز کہتے ہیں اور تم اسے (وسیلہ) شرک بتاتو ہو۔ لہٰذا تم میں شرک وعدم شرک کا فرق ہوگیا، فوراً اس ن ے کاتب (محرر) کو بلواکر کہا۔ اس کا بیان لکھو، اس نے میرا بیان لکھا۔ جب دستخط کرنےکے لیے قاضی القضاۃ عبدالعزیز نے سامنے رکھا تو میں نے کہا۔ مطلقاً امام حرم کے پیچھے نماز پڑھنے سے مجھے انکار نہیں ہے بلکہ حرم کا جو امام وہابی ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام سمجھتا ہوں۔۔۔۔ اس لیےمیرے بیان میں امام کے ساتھ لفظ وہابی کا اضافہ کیا جائے۔ تو اس نےکہا کہ ‘‘تم لفظ وہابی کا اضافہ کردو۔’’ میں نےکہا کہ تمہاری تحریر میں کیوں اضافہ کردوں تو قاضی عبدالعزیز نے اپنےہاتھ سےلفظ وہابی کا اضافہ کر کے اور میرے دستخط کراکےچھوٹے قاضی کےپاس بھیج دیا۔ رات زیادہ ہوگئی تھی وہ موجود نہ تھا۔
دوسرےدن بعد نماز عشاءچھوٹےقاضی کےپاس پیشی ہوئی اور اس قسم کی گفتگو اس سے بھی ہوئی۔ اس نے پوچھا کہ وسیلہ کی کیادلیل ہے؟ میں نےکہا۔ وَابْتَغُوْ اِلَیْہِ الوَسِیلَۃ تو اس نےکہا کہ اس سے توعمل صالح مراد ہے۔ اس پر میں نے کہا کہ وہ بھی تو غیر اللہ ہے۔ اس نے دوسرا سوال کیا ہمارے پیچھے نماز نا جائز ہونے کی کیا وجہ ہے۔ میں نے جواب دیا کہ تم مکفر المسلمین ہو، سب مسلمانوں کو بلاوجہ کافر کہتے ہو۔ تمہارے قولکی بناء پر سلف سے لےکر خلف تک (یعنی) آدم علیہ السلام سے لیکر آج تک بلکہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کا کافر ہونا لازم آتا ہے۔ مثلاً توسل انبیاء والمرسلین کو تم شرک کہتے ہو۔ حالانکہ خلف سے لیکر سلف سب اسی پر متفق ہیں اور اسی کے قائل ہیں۔ تمہارے قول کی بنا پر سب مشرک ٹھہرے۔ فقہا فرماتے ہیں کہ جس کے قول سے سب مسلمانوں کا کافر ہونا لازم آئے وہ قول خود کفر ہے۔ لہٰذا تم پر کفر لازم آتا ہے ‘‘فقہا فرماتے ہیں جس کے قول کی بناء پر قائل پر کفر لازم آئے اس کے پیچھے نماز ناجائز نہیں۔’’
اس نے پوچھا کس مدرسہ میں پڑھے ہو میں نے جواب دیا مدرسہ سبحانیہ الٰہ آباد، جامعہ معینیہ عثمانیہ اجمیرشریف، جامعہ نعیمیہ مراد آباد۔ اس نے سوال کیا کہ تم بریلی کے مدرسہ میں نہیں پڑھے ہو؟ میں نے کہا، نہیں۔ اس کے بعد حکم سُنا دیا کہ تم کو حج ادا نہیں کرنے دیا جائے گا۔کیونکہ تم توسل بالانبیا والمرسلین کو جائز سمجھتے ہو یہ شرک ہے تم مشرک ہو، مشرک پر حج کچھ نہیں۔ میں نے کہا، اگر توسل کی بناء پر ایسا مشرک ہوجاتا ہے کہ بغیر حج کیے اس کو واپس بھیج دیا جائے تو شیعہ بھی مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے توسل کرتے ہیں ان کا حج کیسے جائز رکھا۔ اس نے جواب دیا کہ وہ مہمارے پیچھے نماز پڑھ لیتے ہیں۔ میں نے کہاکہ تمہارے پیچھے نماز پڑھنے سے شرک معاف ہوجاتا ہے۔ یہ کوئی دین ہے، یہ کوئی مذہب ہے، یہ کوئی اسلام ہے، بغیر توبہ کیے تمہارے پیچھے نماز پڑھنے سے شرک معاف ہوجاتا ہے، لاحول ولا قوۃ اِلَّا بِاللہِ العلی العظیم معاذ اللہ۔
اس پر اس نے حکم لکھ دیا۔ اس کا ملخصاً ہے:
الفقیۃ امتناعہ عن الصلوٰۃ مع الجماعۃ واعتقادۃ بالتوسل بالابنیاء والمرسلین وقدصدر بحقہ الفرار الشرعی۔ رقم ۲۱۶۲؍مورخہ ۱۹، ۱۸، ۱۱، ۱۳۹۹ھ لعبدم تمکنۃ والحج وتوحیلہ
اس کے بعد اس نے مجھے جیل بھجوادیا۔ جہاں مجھ کو ہتھکڑی پہناکر تیز دھوپ میں دروازہ کے ساتھ باندھ دیا گیا، اور پتھر مارا گیا۔ جس سے میرے سر میں چکر آگیا کچھ سکون کے بعد میں نے الحمدللہ کہا اس کے بعد طرح کی اذیتیں پہنچائی گئیں اور حج سے دو تین دن پہلے مجھے جراً ہندوستان واپس کردیا گیا [7]۔
مدینہ سے روانگی
حضرت مجاہد ملت کو تین ذالحجہ کی شام کو مدینہ منورہ کی جیل بڑ علی سے مقام ترجیل جدہ منتقل کردیا گیا چھٹی شب کو جدہ سے کراچی برائے ہندوستان روانہ کردیا گیا۔ ۷؍ذی الحجہ بروز دو شنبہ، بوقت پونے چار بجے، سہ پہر کراچی سے روانہ ہوکر منگل کی رات میں بمبئی تشریف لائے [8]۔
مجاہد ملت کی استقامت
موسم حج میں حضرت مجاہد ملت کی ذات گرامی کے ساتھ یہ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا محض نجدی وہابی امام کے پیچھے اسکی بد عقیدگی کی وجہ سے نماز نہ پڑھنے کی بناء پر نجدی حکومت نے مجاہد ملت پر طرح طرھ کے مظائم ڈھائے۔ اسی ۸۰ سال بوڑھے مجاہد کو دھوپ میں کھڑا کیا اور مزید برآں جیل میں بند کردیا۔ اس پر بس نہیں بغیر حج ادا کیے ہندوستا واپس کردیا۔ مگر حضرت مجاہد ملت نے ان تمام مظالم کو محض مذہب حق کی پاسداری اور پیارے آقائے مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سچی غلامی میں برداشت کیا۔ اور اس کی اقتداء کرنا گوارہ نہ فرمایا جو نبی کی بارگاہ کا گُستاخ ہو۔ اس کی امامت قبول کرلیں۔ ایسا ہر گز نہیں ہوسکتا۔ اور جیل میں استقامت کے پیکر بنے رہے۔ مگر پیارے مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شریعت پر دھبّہ نہ آنے دیا۔ آپ آٹھ مرتبہ جیل تشریف لے گئے [9]۔
نجدی حکومت نے معافی مانگی
جب سارے ممالک نے ملک عرب کے بادشاہِ وقت کو بُرا بھلا کہا۔ دنیا کے سارے جریدوں میں حکومت عرب کے قدم کو شریعت سے ہٹتے ہوئے دیکھا تو ساری دنیا میں تہلکا مچ گیا۔ آخر کار حضرت م جاہد ملت سے معافی کی درخواست کی اور دوسرے حج کےلیے دعوت دی۔ آپ تشریف لےگئے اور شان و شوکت سے بارگاہ نبوی میں حاضری دی۔ نجدی حکومت کو چوں کرنے کی بھی ہمت نہ ہوئی۔ امسال بھی نجدی وہابی امام کی اقتداء قبول نہ کی اور اپنی نماز علیحدہ پڑھی۔ مجاہد ملت کو شاہانہ فتح و نصرت نصیب ہوئی۔
لفظ حامد رضا کی تعظیم
ایک مرتبہ حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ بریلی شریف اپنے مرشد اعظم حجۃ الاسلام حضرت مولانا الشاہ محمد حامد رضا قادری بریلوی قدس سرہٗ کی بارگاہ میں بغرض ملاقات تشریف لائے۔ قیام کے بعد واپسی کا قصد فرمایا۔ اسٹیشن جانے کے لیے رکشا منگوائی۔ لوگوں کا ایک ہجوم روانہ کرنے کے لیے کچھ دور پیدل گیا۔ معتقدین نے قدمبوسی کی پھر مجاہد ملت نے اپنا داہنا پیر رکشا میں رکھا اور دوسری طرف لوگوں سے باتوں میں مشغول و نہمک تھے۔ کچھ دیر تک قدم رکشے میں رکھے رہے پھر معلوم کیا۔ ‘‘اے رکشے والے تمہارا نام کیا ہے؟’’
اُس نے عرض کیا حضور نام سے کیا لینا ہے رکشے میں تو تشریف رکھیں، حضرت مجاہد ملت نے فرمایا تم اپنا نام بتاؤ۔ عرض کیا۔ حضور میرا نام حامد رضا ہے۔ فوراً اپنا قدم کھینچ لیا۔۔۔ اور زاروقطار۔۔۔ رونے لگے اور اپنی غلطی کی معافی مانگی، پھر فرمایا۔ اسٹیشن تک کاتم کتنا کرایہ لیتے ہو۔ اس نے روپئے بتائے۔ مجاہد ملت نے ایک روپیہ زائد کر کے اسے عنایت فرمایا۔
حضرت مجاہد ملت کے آگے پیچھے، دائیں بائیں، نیاز مندوں کی بھیڑ تھی۔ سارا مجمع اپنے اس مجاہد کو بھری ہوئی آنکھوں سے دیکھتا رہا۔ لوگوں نے جب یہ حال دیکھا تو سکتہ کا عالم طاری ہوگیا لوگوں نے اس کی وجہ دریافت کی تو مجاہد ملت نے فرمایا، میرے پیر و مرشد کا نام بھی حامد رضا ہے م یں اپنے مرشد کے ہم نام کے رکشے پر بیٹھ کر جاؤں یہ مجھے گوارہ نہیں، اگر قیامت کے دن میرے پیرو مرشد حجۃ الاسلام حضرت مولانا الشاہ حامد رضا قدس سرہٗ نے پوچھا کہ اے حبیب الرحمٰن تجھے غیرت نہیں آئی کہ میرے ہم نام رکشے والے کو تکلیف دی تو میں اُس وقت کیا جواب دوں گا۔ جب مجاہد ملت کے دل میں مرشد کا ادب واحترام اس درجہ رچ بس گیا تھا تو پھر سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے وارفتگی کا کیا عالم ہوگا [10]۔
علم وفضل
حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ نہایت ذہین، دقیقہ رس، دور اندیش اور معاملہ فہم تھے۔ درس نظامی کے جملہ فنعن میں ماہر کامل اور فائق الاقرآن، علم و فضل کا چرچہ پورے ملک ہندوستان میں پھیلا ہوا ہے۔ تشنگان علوم کو تشفی بخش درس دیتے تھے۔ مجاہد ملت نے دیوبندیوں سے اپنی حاضر ج وابدی منوالی تھی۔ دیوبندیوں سے کئی مناظرے بھی کیے اور ہر بار فتح ونصرت نے بڑھ کر آپ کے قدم چومے۔
مولوی عبدالسلام نے بھیونڈی کے مناظرہ میں دس سوال کیے۔ مجاہد ملت نے اس کا ایسا شافی جواب دنایت فرمایا جس نےمخالفین کے مُنھ پر تالے کا کامکیا۔ پھر آپنےمزید عبدالسلام لکھنوی پر گیارہ سوال کیے۔ ۱۱؍شوال المکرم ۱۳۹۳ھ مطابق ۷؍نومبر ۱۹۷۳ء بروز چہار شنبہ کو اس کا جواب خودمجاہد ملت نے تحریر فرمایا [11] مگر آج تک ان دیوبندیوں نےجواب نہ دیا۔ ان کے سروں پر یہ سوالات بوجھ کی طرح لدے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ صبح قیامت تک جواب نہ دے سکیں گے مجاہد ملت اپنے تمام معاصرین میں ممتاز تھے۔ اسی وجہ سے م ناظرہ کے اجلاس کی صدارت مجاہد ملت کے سپرد کی جاتی تھی۔ بریلی شریف میں ہونے والا تاریخی مناظرہ جسکی صدارت مجاہد ملت ہی نے کی، مناظرہ کی فتح کے بعد محدث اعظم پاکستان حضرت مولانا سردار احمد رضوی قدس سرہیٗ کے ساتھ ساتھ مجاہد ملت کو منا؟ظرہ کا دولہا بنایا گیا۔ اور حضرت حجۃ الاسلام قدس سرہٗ نے فتح کی مبارک باد اور عمامہ وجبہ عنایت فرمایا [12]۔
مشہور تلامذہ وخلفاء
۱۔ مولانا مفتی عبدالرب ازہری جیبی دین نگر پور مراد آباد
۲۔ علامہ مفتی نظام الدین رضوی بلیاوی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ خیریہ سہسرام
۳۔ مولانا نعیم اللہ خاں الٰہ آبادی علیہ الرحمۃ
۴۔ حضرت الشیخ العلام سید علوی مالکی مکی مدظلہٗ العالی اُستاذ الحدیث مسجد حرام مکہ معظمہ
۵۔ قاری مقبول حسین جیبی الٰہ آبادی
۶۔ قاری نعمت اللہ جیبی اڑیسوی
۷۔ مولانا عبدالقدوس بھدر کی
۸۔ ماہر مفت لسان مولانا عاشق الرحمان شیخ جامعہ حبیبیہ الٰہ آباد
۹۔ مولانا سید شاہ فضل الرحمٰن
۱۰۔ مولانا شمس عالم حبیبی
۱۱۔ مولانا قاری عبدالتواب جیبی اڑیسوی
۱۲۔ قاری سراج احمد جیبی
۱۳۔ مولانا شاہ نور محمد جیبی
۱۴۔ مولانا مدثر حسین ناطم تبلیغ سیرت مغربی بنگال
۱۵۔ مولانا سید صدر عالم جیبی علیہ الرحمہ
۱۶۔ مولانا محمد سلیم جیبی سلطان پوری
۱۷۔ علامہ مشتاق احمد رضوی نظامی مہتمم غریب نواز الٰہ آباد
۱۸۔ مولانا سید کاظم پاشاہ حیدر آباد
۱۹۔ مولانا الحاج محمد علی جناح ناظم مکتبہ الحبیب الٰہ آباد
۲۰۔ خطیب الہند حافظ عبید اللہ خاں رضوی اعظمی
۲۱۔ مولانا غلام عبدالقادر جیبی
۲۲۔ مولانا ارشد علی جیبی اجمیری
۲۳۔ ڈاکٹر مولانا سید شمیم گوہر الٰہ آبادی
۲۴۔ سید محمد محسن جیبی علیہ الرحمۃ [13]
۲۵۔ مولانا صوفی مسعود حسن جیبی مراد آبادی
۲۶۔ حافظ محمد خلیل الرحمٰن جیبی امام مسجد آرسیکرے
انتقال پُر ملال
حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمۃ والرضوان کا انتقال ۶ ؍جمادی الاولیٰ ۱۴۱۰ھ؍ ۱۳؍مارچ ۱۹۸۱ء بروز جمعہ شام اسمٰعیل ہوٹل بمبئی میں ہوا۔ وہاں سے نعش مبارک بذریعہ طیارہ کلکتہ لائی گئی۔ پھر وہاں سے آپ کے وطن مالوف کٹک اُریسہ لیجائی گئی۔ اور تیسرے دن اتوار کی شام تقریباً ۵ بجے دھام نگر خانقاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
جنازہ کی کرامت
عام لوگوں کے جنازہ کا یہ حال ہوتا ہے کہ اگر ذرا تاخیر کے تدفین ہوئی تو بو آنے لگتی ہے۔ مگر مجاہد ملت کے جنازہ شریف کا تو عجیب ہی حال تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس قدر طویل مدت گزر جانے کے بعد بھی نعش مبارک بالکل تروتازہ اور صحیح حالت میں تھی بلکہ بمبئی سے جس تابوت میں مجاہد ملت کو لایا گیا تھا جب وہ کھولا گیا تو پیشانی مبارک پر پسینے کے قطرات نمایاں تھے۔ جیسا کہ زندوں کی پیشانی پر گرمی سے پسینے کے قطرات نمایا ہوجاتے ہیں۔ جو مجاہد ملت کی حیات جاودانی کی کھلی کرامت تھی [14]۔
[1] ۔(الف) ماہنامہ تاجدار کائنات رام پور ص۱۳، شمارہ، ۱۲، فروری ۱۹۸۲ء مضمون از مولانا عبدالمبین نعمانی دارلعلوم قادریہ چریا کوٹ (ب) محمود احمد قادری، مولان: تذکرہ علمائے اہلسنت ۸۳
[2] ۔ماہنامہ تاجدار کائنات رام پور ص ۱۲، فروری ۱۹۸۲ء
[3] ۔ بروایت حضرت مولانا محمد انور علی رضوی بہرائچی رضوی، اُستاد دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف
[4] ۔ (الف) ماہنامہ تاجدار کائنات رام پور(ب) محمود احمد قادری مولانا: تذکرہ علمائے اہلسنت، ص۸۲۔
[5] ۔ امانت رسول نوری، قادری: ‘‘پندرہویں صدی کے مجدد ص ۱۶، ۱۷
[6] ۔ عاشق الرحمٰن حبیبی، مولانا: ‘‘مجاہد ملت کا حرف حقانیت’’
نوٹ: مولانا حبیب الرحمٰن علیہ الرحمہ کا م کاملہ جو عرب شریف میں گرفتاری پر ہوا تھا وہ ‘‘مجاہد ملت کا حرف حقانیت’’ میں درج ہے تفصیل کے لیے اسکی طرف رجوع کریں۔ ۱۲،رضوی غفرلہٗ
[7] ۔ ماہنامہ استقامت کانپور، ص ۱۰۱، ۲۰۲، جنوری ۱۹۸۴ء؍۱۴۰۴ھ
[8] ۔ ایضاً ماہنامہ استقامت کانپور، ص ۱۰۱، ۲۰۲، جنوری ۱۹۸۴ء؍۱۴۰۴ھ
[9] ۔ بروایت حضرت علامہ سید شاہد علی رضوی شیخ الحدیث الجامعۃ الاسلامیہ رام پور
[10] ۔ بروایت شیخ المعقولات حضرت مولانا نعیم اللہ خاں رضوی صدر المدرسین دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف
[11] ۔ تفصیل کے لیے دیکھئے، مکانز ظفر الدین ۱۳۹۲ھ مطبوعہ مکتبہ الحبیب الٰہ آباد۔ ۱۲،رضوی غفرلہٗ
[12] ۔ تفصیل کے لیے دیکھئے رود ادِ مناظرہ بریلی مصنفہ فقیہہ محمد حامد شافعی، ۱۲،رضوی غفرلہٗ
[13] ۔ عبدالمجتبیٰ رضوی، مولانا: تذکرہ مشائخ قادریہ رضویہ ص ۴۱۸
[14] ۔ ماہنامہ تاجدار کائنات رام پور ص ۱۶، فروری ۱۹۸۳ء