فروغ علم کی یا رب کتاب کردے عطا سوال کا جو مکمل جواب کردے عطا


غلام ربانی فداؔؔ

فروغ علم کی یا رب کتاب کردے عطا
سوال کا جو مکمل جواب کردے عطا 
کریم! ذات پہ تیری مجھے بھروسہ ہے
ہر اک گنہ سے مجھے اجتناب کردے عطا 
مرے جہاں کو جو سیراب آرزو کردیں
مجھے تو اپنے کرم کے سحاب کردے عطا 
حضور تیرے جو مشکل سوال میں رکھوں 
نبی کے صدقے میں اس کا جواب کردے عطا 
ترے کرم پہ دل و جاں مرے فدا ہوجائیں
مری نظر کو مرا انتخاب کردے عطا

Post a Comment

Previous Post Next Post