پردہ عبادت بھی اور حفاظت بھی:
اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دے کر نہ صرف اس کی حفاظت کی ضمانت دی بلکہ یہ پردہ اس کے لیے عبادت کا درجہ بھی رکھتا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ پاک نے عورتوں کو حکم دیاہے۔
{وَلاَ یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلاَّ لِبُعُوْلَتِھِنَّ}
’’کہ عورتیں اپنی زیب و زینت اپنے خاوندوں کے علاوہ کسی اور کے سامنے ظاہر نہ کریں‘‘
جب عورت اس حکم پر عمل درآمد کرتی ہے تو گویا وہ اپنے وجود کو غیر مردوں کی نگاہوں کے تیروں سے چھلنی ہونے سے محفوظ کر رہی ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ رب کا حکم پورا کرکے عبادت کا ایک درجہ عبور کررہی ہوتی ہے۔