آزاد نظم

ہم نے
جہل اور تعصب کی فصیلیں
بلند کیں
اور
حماقت کے گھوڑوں سے
سچائی
کو روند ڈالا
اور
الوؤں کی مخبری پر
(غداری کے الزام میں)
سپہ سالار
کو
قتل کر دیا

Previous Post Next Post