*نظم*
*زارا فراز*

میں ایسے معاشرے سے ہوں
جہاں پر
شعر گوئی کو
گنہ سنگین کہتے ہیں
گنہ سنگین....
یہ مجه سے
جو
سرزد ہو چکا ہے ....
سو
مجهے ہر روز
نظروں سے
جہاں
سنگسار کرتا ہے...!!!!

Previous Post Next Post